جمرود (مانند نیوز)جمرود تحصیل کونسل بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس زیر صدارت قائمz مقام تحصیل چیئرمین حاجی عظمت خان منعقد ہوا۔جسمیں کونسل کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور حیات آباد میں ایک روزہ ٹریننگ کے بعد جمرود تحصیل کونسل کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا،جسمیں قوم کوکی خیل متاثرین کو درپیش مسائل اور بلدیاتی نمائندوں کو گزشتہ تین سالوں سے فنڈز و اختیارات کی عدم فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ممبران نے حکومت پر واضح کیا کہ جمرود میں متاثرین کا احتجاجی کیمپ 15 روز سے جاری ہے،متاثرین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں اور انکی باعزت واپسی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے سااتھ صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ تین سالوں سے روا رکھے سلوک کی شدید مزمت کی گئی اور فنڈز کی عدم ادائیگی اور اختیارات کی نچلی سطح تک عدم منتقلی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپنے عوامی حقوقِ کے لئے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے اور ایکشن کونسل لوکل کونسل خیبرپختونخواہ کی طرف سے پشاور تڑون حال میں بلائے گئے کل کے اجلاس میں بھی بھرپور شرکت کرینگے۔