کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت جمعرات کو کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور ادویات کے سٹاک، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور طبی عملہ کی ہسپتال میں بروقت حاضری یقینی بنانے، عملے کو مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنے، عوامی خدمات اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام الناس کو ہسپتال میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔