جمرود(مانند نیوز)قبیلہ اسدخیل کاجمرود تحصیل چیئرمین شپ عہدہ پر انتخابات کے لئے نوروزآفریدی کو متفقہ امیدوار نامزد۔پارٹی قیادت سے بھی ٹکٹ متفقہ امیدوار کے نام جاری کرنے کا مطالبہ۔مجیدآفریدی ودیگر کا پریس کانفرنس ضلع خیبر تحصیل جمرودکے علاقہ سورکمر قبیلہ اسدخیل کے کثیر مشران وکشران نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کیا اس موقع پر پی ٹی آئی خیبر کے سینئررہنماء مجیدخان ودیگر نے کہا کہ تحصیل جمرودسطح پر چیئرمین شپ عہدہ پر انتخابات کے لئے ہم نے نوروزآفریدی کو متفقہ طورپر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوروزآفریدی ایک ایماندار اور مخلص شخصیت کے مالک ہے اور پی ٹی آئی کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ان سے پورے علاقے کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہے۔جبکہ سورکمر کی عوام نے 2013سے پی ٹی آئی کو بھرپور سپورٹ کیا ہے اور کر رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ایک کال پر گھر بار چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل چیئرمین شپ عہدہ کے لئے نوروزآفریدی کو ٹکٹ جاری کیا جائے کیونکہ میرٹ اور خدمات کے پیش نظر تحصیل چیئرمین شپ عہدہ پر نوروزآفریدی پورا اُترتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ٹکٹ نوروزآفریدی کے نام جاری کرکے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔