ایبٹ آباد(مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ایبٹ آباد کی حلف برادری، ضلعی صدر سید سلیم شاہ نے عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر ایک پر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی تھے، تفصیلات کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلع ایبٹ آباد میں قائم تنظیموں کو تحلیل کر کے ضلع کی تمام تحصیلوں کی تنظیم نو کر دی گئی، اس سلسلہ میں تحصیل ایبٹ آباد کے عہدیداران کی حلف برادری کی ایک شاندار تقریب پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی تھے جبکہ ضلعی صدر ایبٹ آباد سید سلیم شاہ نے تحصیل صدر سید مہربان شاہ، سینئر نائب صدر سردار ابراہیم، جنرل سیکرٹری شمعون ایم رضوی سمیت دیگر تمام عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، تقریب میں ہزارہ بھر سے سینئر پارٹی قائدین،بزرگوں،نوجوانوں سمیت خواتین بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہارکیا، مقررین کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصہ میں پیپلز پارٹی کی ضلع بھر میں تنظیم نو کرنے اور اہل اور فعال کارکنان کو عہدے تفویض کرنے پر سید سلیم شاہ، کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران اور جیالے مل کر دن رات ایک کر کے پیپلز پارٹی کو ہزارہ میں اپنا کھویا ہوامقام واپس دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ جب سے ہزارہ میں ملک فاروق تنولی اور ضلع ایبٹ آباد میں سید سلیم شاہ کو ذمہ داریاں ملی ہیں انہوں نے جنرل سیکرٹری افتخار خان، سیکرٹری اطلاعات اسفند یار بنگش،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد جاوید بٹ اور دیگر کابینہ ارکانکے ساتھ مل کر شبانہ روز پارٹی کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، قیادت اب مخلص اور کارکنان فعال و متحرک ہیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی ہزارہ میں ایک مستحکم قوت،مزدور اور عوام دوست پارٹی بن کر ابھرے گی۔