پبی (مانند نیوز) ایپکا پاکستان نے 28 اگست تاجر برادری کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ٹیکسوں اور یوٹیلیٹی بلز میں بے تحاشہ اضافے نے ملازمین کی بھی کمر توڑ دی۔ملک بھر میں 28 اگست کو تاجر برادری کے ساتھ ہڑتال میں بھر پور شرکت کرینگے۔اور ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی ھوگی۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ملک کے کرپٹ اشرافیہ خود ٹیکس ادا نہیں کرتے اور سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔کرپٹ حکمرانوں نے 75 سال سے اس ملک کو لوٹا۔اور اپنی عیاشیوں اور پروٹوکول میں کمی نہیں کرتے۔اور آئی ایم۔ایف سے قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں۔اور پھر وہ قرضے خود ادا نہیں کرتے سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کے چمڑے سے نکال کر آئی ایم ایف کو سود سمیت واپس کردیتے ہیں۔ملک کے قدرتی وسائل پر کرپٹ اشرافیہ نے قبضہ جما رکھا ہے۔امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رھا ہے۔ملک میں اندھیرا نگری چوپٹ راج ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔انسان کی خون کی کوئی قیمت نہیں۔روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم سے سینکڑوں کے تعداد میں عوام مر رہے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔ایپکا پاکستان نے تاجر برادری کے اعلان کردہ 28 اگست کی ہڑتال کا مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اور ان کے احتجاجی مظاہروں میں سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے