اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں بھی سیاسی عہدیداروں کی تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہیں۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر کو ہٹانے کے لیے متبادل کا نام بھی پیش کیا ہے، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی سے سفارش کی ہے۔پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں اتفاقِ رائے میں مشکلات تھیں، شیخ وقاص کو پنجاب کا پارٹی صدر بنانے کے لیے علی امین اور شبلی فراز بانیٔ پی ٹی آئی کو قائل کر رہے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں متبادل عہدیداروں کے لیے کے پی ہاؤس میں رہائش اور مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بانیٔ پی ٹی آئی کو پیغام میں کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہیں رکھ سکیں گے، حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لیے متبادل نام ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے