دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں کئی غیرقانونی کرش پلانٹس سیل کردئے گئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے عوامی ایجنڈا کیتحت ڈپٹی کمشنر نوید اکبر کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل آفتاب احمد نے مختلف کرش پلانٹس اور پٹرول پمپوں کا دورہ کیا جس میں کم ناپ تول اور صفائی کی نا قص صورتحال پر مختلف پٹرول پمپس پر بھاری جُرمانے عائد کئے گئے۔ اس کے علاوہ بیشتر غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کردئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل نیواضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کرش پلانٹس سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیودیر اشتیاق احمد نے داروڑہ بازار کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے مختلف قصائی کی دوکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نیصفائی اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ ناقص صفائی اور ذیادہ قیمت وصول کرنے والے بیشتر دکانداروں کو جرمانہ اور گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر ڈاکٹر یاسرعلی شاہ نیدیربازارکامعائنہ کیا۔ اس موقع پراشیاء خوردونوش کی قیمتیں،سرکاری نرخنامہ، صفائی وستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ ناقص صفائی،کم وزن،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی تحت ایف آئی آر درج کی جبکہ کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے