پبی (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر مردان کے زیر صدارت نیو DPO کمپلیکس کانفرنس روم نوشہرہ میں کرائم میٹنگ کا انعقادتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان،SP انوسٹی گیشن عالمزیب خان، سرکلSDPOs تھانہ جات کے SHOs,تفتیشی سٹاف سے OIIs نے شرکت کی ریجنل پولیس آفیسر نے سال 2023,سال 2024کرائم کا تقابلی جائزہ لیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مردان نے میٹنگ میں منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ راہزن، ڈکیت گروہوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں قتل،اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے سٹریٹ کرائم اور دوسرے معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائیاں کریں علاقہ کے آئس فروشوں اور دوسرے معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کی پرسنل فائلز تیار کی جائیں تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں انھوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جدید طریقہ تفتیش اپنائیں افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں نہ کہ حاکم عوامی تائید اپنے اچھے روئیے،بے لوث خدمت سے حاصل کرکے محکمے کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں اپنی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال،عزت و آبرو کو یقینی بنائیں تھانہ جات،چوکیات،دفاتر آنے والے عوام کو سہولیات فراہم کریں ان کو درپیش مسائل بروقت حل کریں