پبی (مانند نیوز)مہنگائی اور بجلی بلوں میں ناروا ٹیکسوں کے خلاف پبی بازار پبی سٹیشن بازار شیخ شہباز بابا بازار جلو زئی مہاجر بازار میں بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال اس سلسلے میں مہنگائی اور بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر پبی میں بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کی برابر تھی۔پبی میں کیمسٹ برادری،سمیت دیگر طبقہ فکر کے تاجروں نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تمام کاروبار بند رکھیں،انجمن تاجران کی کال پر ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ اس موقع پر انجمن تاجران پبی بازار پبی سٹیشن بازار شیخ شہباز بابا بازار جلو زئی مہاجر بازار کے قائدین نے مہنگائی اور بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ کرکے عوام کو چیخنے پر مجبور کیا ہے جبکہ غریب عوام اور تاجر حالیہ مہنگائی اور تاجر دشمن پالیسوں کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور کیا ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں جبکہ بجلی بلوں سے ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ یقینی بنایں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے