پشاور(مانند نیوز) عوام کے حقوق کا تحفظ کسی بھی جماعت سے بلاتر ہو کر کرنا ہی ہماری اولین ترجح میں شامل ہے۔ سپیکر خیبر پختونخو ااسمبلی بابر سلیم سواتی نے ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی ستار خان کی قیادت میں آئے کوہستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ستار خان نے سپیکر اسمبلی سے ملاقات کے دوران داسو ڈیم پر کام کرنے والے پراجیکٹ ملازمین کی ریگولائزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داسو ڈیم پر اس وقت مختلف شعبہ جات میں ملازمین پراجیکٹ کی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جن کے مستقبل کا تعین تب تک نہیں ہو سکتا جب تک انکی ملازمت کی مدت کا تعین نہیں ہو گا۔ سپیکر اسمبلی نے تمام زمینی حقائق اور علاقائی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ستار خان سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کو مثبت ردعمل دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور موقع پر ہی حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ مال و اسٹیٹ کے وزیر کو سفارشی خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے کی درخواست پر عوامی مفاد میں یہ سفارش کرتا ہوں کہ داسو ڈیم پر پراجیکٹ سیٹوں پر کام کرنے والے ملازمین جو کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس درخواست کی روشنی میں اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے اس معاملے پر پیش رفت کی جائے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے سابق ایم پی اے ستار خان کو اسمبلی کی یادگاری شلیڈ پیش کی اور مستقبل میں بھی عوامی مفاد میں کیے جانے والے ہر اقدام پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے