پشاور (مانند نیوز) محکموں کا کام ہے کہ ایسے فریم ڈیزائن کریں کہ جس سے عوام مستفید ہو سکے، سرکاری دفاتروں کا مقصد عوام کو سروسز دینا ہوتا ہے نہ کہ کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار۔ سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی نے محکمہ ہوم کے افسران سے دورانِ گفتگو کیا۔ سپیکر چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کفایت اللہ آفریدی، سپیشل سیکرٹری وقار شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد ماہر بھی موجود تھے۔ سپیکر اسمبلی نے اراکین اسمبلی و اسمبلی ملازمین کے اسلحہ لائسنس کے آسان حصول کے لیے صوبائی اسمبلی میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کی طرز پراسلحہ لائسنز کے آسان اجراء کے لیے ہوم ڈیپارٹمٹ کے سہلولت ڈیسک کے قیام کی ہدایت دی۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے سہلولت ڈیسک کے قیام کو بغیر کسی تارخیر کے عملی جامعہ پہنانے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران کو ایک ساتھ بیٹھ کر اس اس کام کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے جو بھی تقاضے ہیں انھیں پورا کرنے کی ہدایت دہتے ہوئے کہا کہ ہم جب تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ بابر سلیم سواتی نے دستک ایپ پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کا نام لسٹ میں نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اگلے چند روز میں اس ٹیکنیکل غلطیکوٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے