چکدرہ( بیورو رپورٹ)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ میں‌سڈوڈنٹس تبادلہ پروگرام .رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کے چار طلباء اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک جائیں گے ، شعبہ سافٹ ویئر انجنیئرنگ کے حذیفہ قریشی ، ذوالقرنین ، اذلان احمد خان اور ناصر خان کو کوریا کے کی ڈانگ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز رفاہ یونیورسٹی چکدرہ کیمپس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رفاہ یونیورسٹی انٹرنیشنل آفس اسلام آباد کے ہیڈ نعمان منصور ، مینجر محمد عزیر ، ڈپٹی مینجر محمد ذبیغ ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مشتاق علی اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر شاہ فیصل نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی طلبہ کو بیرون ملک پڑھائی کا موقع فراہم کر رہی ہے اور طلبہ کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے والے طلباء نے رفاہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لئے کوریا جانے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے