ہنگو(مانند نیوز) آر ڈی ڈی کی طرف سے ٹینڈر منسوخی نا منظور،شاہ تراب خان ایم پی اے کو صوبائی وزیر بنایا جائے،اکاونٹس آفس ہنگو میں کنٹریکٹرز کی تزلیل مزید برداشت نہیں کریں گئے،ایچ اے ڈی پی متعلقہ اداروں سے منظور بلز پر رکاوٹیں کھڑی نہ کرئے٫ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنگو۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کا غیر معمولی اجلاس گل صاحب شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں نور خالق،ملک شکیل گل اورکزئی،ملک جاوید اورکزئی سمیت ضلع بھر سے کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔بعد ازاں گل صاحب شاہ،ملک شکیل گل اورکزئی،ملک جاوید اورکزئی اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور آر ڈی ڈی نے ٹرانسفارمر مرمت کے لیے جو ٹینڈر دیا تھا اس کو فوری منظور کیا جائے تاکہ ٹرانسفارمر مرمت کے مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوام نے تیسری بات پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے ہم گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کرتی ہے کہ شاہ تراب خان ایم پی اے کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ ہنگو کی محرومیوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔اس کے علاوہ کنٹریکٹرز نے اکاؤنٹ آفس میں کنٹریکٹرز کے ساتھ رویے کی مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ چیک اتھارٹی ختم ہو چکی ہے مگر اکاؤنٹ آفیسر اور عملہ بلا وجہ کنٹریکٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے اس لیے اکاؤنٹ آفیسر کو تبدیل کیا جائے۔گل صاحب شاہ اور دیگر نے کہا کہ ہم ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جب سی اینڈ ڈبلیو،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں سے منصوبوں کے بل فائینل ہو کر ان کے پاس جائیں تو ان بلز پر رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں اور فوری عمل کر کے کنٹریکٹرز کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے