دیر(مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا 2024 کے مختلف ٹاسک پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر دیرلوئر محمد عارف خان کے زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان اور فوکل پرسن پی۔ایم۔ ار۔ یو محمد عثمان خان نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے متعلق عوامی ایجنڈا پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان نے کہا کہ تمام ٹاسک پر بروقت کاروائی کریں۔ تمام تحصیلوں میں نکاسی آب، صفائی، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، ڈسٹ بین انسٹالیشن، بینرز، سٹریٹ لائیٹس، بجلی کے پولز، وال چاکنگ، بازاروں میں دیواروں کی وائیٹ واش، مین ہولز، غیر قانونی سپیڈ بریکر، چئیر لفٹس کی فٹنس، ٹرانسپورٹ اڈوں میں صاف پانی کی فراہمی، میل / فیل واش رومز، انتظارگاہوں میں بنیادی سہولیات، ٹرانسپورٹ آڈوں میں ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ پینا پلیکس کی انسٹالیشن، غیر قانونی کار پارکنگ، سیاحتی مقامات پر خصوصی صفائی مہم کا جائیزہ لیں۔ فٹ پاتھوں سے پولز کو ہٹائیں۔ اجلاس کے موقع پرایک پودہ ایک دکان خصوصی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ اور اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ ڈی سی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ تحصیل میونسپل آفیسر کے ساتھ تمام بازاروں اور عوامی مقامات کی وزٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کے ساتھ کسی بھی جگہ پر کوڑا کرکٹ / گاربیج نہیں ہوگا۔ ان جگہوں کی نشاندہی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز جاری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسکوں پر بروقت کاروائی کرنے پر تمام سٹیک ہولڈر کے کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے