پبی (مانند نیوز)ماہ اگست کے وران ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 40 ہزار کالز موصول ہوئیں، جن میں 26 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 1103 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 40 ہزار کالز موصول ہوئیں، جن میں 26 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.15 منٹ میں 1103 حادثات میں 1059 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران، سڑک حادثات کے 168، میڈیکل ایمرجنسی کے 866، آگ لگنے کے 13، عمارت گرنے کے صفر، جرائم یا گولی لگنے کے 26، ڈوب جانے کے 9, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 20 سے زائد واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں 1059 لوگ متاثر ہوئے جن میں 99 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 958 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 21 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 211 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 120 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 91 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے