پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس نے 06رکنی راہزن گروہ کوماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرکے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم،موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ01کلاشنکوف،01بندوق 02پستول برآمدکرلیے۔مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مسماہ(الف بابر)دختر عبد الحمید ساکن عثمان آبادپیریپائی ہمراہ عارف ندیم ولدبشیر اللہ نے تھانہ اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں بغرض علاج معالجہ ڈاکٹر کے پاس مردان گئی تھی بوقت رات 08.20بجے واپسی پربمقام نزد سعادت مسجد محلہ عثمان آباد پہنچی تو وہاں پر ملزمان وقارولد سالار،ساجد ولد ارشاد،انیس ولد عطاء الدین،عبداللہ ولد ارسلاء ،بڈاروولدرفعت عرف کوکوٹے،ابراہیم ولد افسر خان ساکنان پیرپیائی مسلح با کلاشنکوف وپستول نے مجھ سے موبائل فون اور نقد رقم 30ہزار روپے بزور چھین لیے رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقدم خان ڈی ایس پی کینٹ سرکل کی سربراہی میں بسمہ اللہ جان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل،فیصل خان PASI انچارج چوکی عجب باغ پر مشتمل چھاپہ ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،چھینی کی رقم،موبائل فون کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جال بچھا کر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ لگاکر گئی06رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل فون اور واردات میں اسعتمال ہونے والا اسلحہ 01کلاشنکوف،01بندوق،2پستول برآمد کرلیے۔تفتیش جاری ہے۔مزید انکشافات متوقع ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے