پبی (مانند نیوز)پاسپورٹ آفس میں عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ضلع نوشہرہ پاسپورٹ آفس میں روز مرہ کی بنیاد پر عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں آرجنٹ پاسپورٹ 48 گھنٹوں میں مل رہا ہے۔اور نارمل پاسپورٹ کے لئے پورے پاکستان میں کاغذ موجود نہیں ہے۔جو کہ لمحہ فکریہ ہے مہینے گزرنے کے باوجود بھی پاسپورٹ آفس میں موجود نہیں زیادہ تر مسافر بھائیوں کے ویزے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔جس کی وجہ سے مسافر بھائیوں اور عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پاسپورٹ آفس والوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ تو وفاق کا ہے ہمارا کام ہے ڈیٹا لینا باقی کام وفاق کاہے اور لوگ ہمیں تنگ کر رہے ہیں مگر اس مسئلے پر موجودہ سیاسی نمائندوں نے بھی مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نوشرہ کے عوام کا مطالبہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے