کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت جمعرات 5 ستمبر کو کمپنی باغ میں منعقد ہونے والے تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع اللہ جان ایم پی اے، پولیس، متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام، علماء کرام اور کانفرنس کے منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور واپڈا سمیت دیگر محکموں /اداروں کی جانب سے ختم نبوتﷺ کانفرنس کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ختم نبوت کانفرنس کیلئے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کرنے اور تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کانفرنس کے پرامن انعقاد کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات اور شرکاء کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے