وانا (مانند نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کا جنوبی وزیرستان لوئر وانا امد، قبائلی عمائدین، علماء اور تمام سیاسی پارٹیوں کے مقامی قائدین کے علاؤہ پشتون تحفظ موومنٹ کے ورکرز اور نوجوانوں نے منظور احمد پشتین کا استقبال کیا، پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی ممبر فرمان اللہ وزیر نے منظور احمد پشتین کو جنوبی وزیرستان لوئر وانا آمد پر عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا، جبکہ ملک گل محمد وزیر نے ان کو قبائلی روایتی لنگی (پگڑی) پہنائی۔ منظوراحمد پشتین نے پنڈال میں موجود قبائلی عمائدین، علماء اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر منظور احمد پشتین نے کہا کہ 11 اکتوبر کو ضلع خیبر میں پشتون قوم کا قومی عدالت لگے گا،جہاں پر پشتون قوم کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مستقبل کا مقدمہ قوم اور پوری دنیا کے سامنے رکھے گا۔ اس قومی عدالت میں پشتون قوم کے قبائلی عمائدین، سیاسی پارٹیوں کے رہنماء وکلاء تنظیمیں، صحافی یونین، تاجر تنظیمیں، اپنا مقدمہ اس عدالت میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت قائم کرنے کیلئے ضلع خیبر کے نوجوانوں نے انتظامات کا بیڑہ اپنے سر اٹھایا ہے، اس تقریب کیلئے 30 ہزار رضاکار کی ٹیم ہوگی، جو تمام تر انتظامات سنبھالے گی، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں شہید ہونیوالے بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوانوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، پشتونوں کے وسائل پر قبضہ کے بارے میں پشتون قوم 11 اکتوبر کو ہونیوالے عدات میں فیصلہ کرے گی۔ تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے قائمقام امیر عبداللہ ندیم نے منظور پشتین کو خوش آمدید کہا،اور کہا،کہ 11 اکتوبر کے اس عوامی عدالت میں ہم شرکت کریں گے، تقریب سے اجمل خان ایڈووکیٹ، اے این پی کے آیاز وزیر، اور ملک سعیداللہ وزیر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے