جمرود(نمائندہ مانند )وادی تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کا دھرنا جاری، پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند، اے این پی صوبائی صدر افتخار حسین ودیگر نمائندہ وفد کی شرکت۔ ضلع خیبرتحصیل جمرود کوکی خیل قبیلہ کے متاثرین کی جلد از جلد واپسی کی جائے بارڈر پر باڑ کے باوجود امن کیوں نہیں آیا باچا خان کے پیروکار تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہے اب یہ دھرنا کوکی خیل کا نہیں پورے پختونوں کا ہے۔دھرنا میں شرکت کرنے آریا تھا پولیس نے سیکورٹی تک فراہم نہیں کی وجہ یہی ہے کہ مسائلِ پر بات نہ کی جائے اور دھرنے سے منع کیا جائے میاں افتخار حسین،حسن شاہ یوسفزئی کا خطاب ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے بھگیاڑی چیک پوسٹ پاک افغان شاہراہ پر تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کا دھرنا بدستور 29 واں دن بھی جاری رہا جس میں کوکی خیل مشران و کشران کے علاؤہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان و کارکنوں نے شرکت کی۔دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین،صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ،قومی وطن پارٹی کے رہنما طارق خان،قبائیلی مشران ملک نصیر احمد کوکی خیل،حاجی براکت افریدی،اے این پی ضلع خیبر کے رہنماووں ملک دریا خان،شاہ حسین شینواری،شیرین آفریدی،واحد آفریدی و دیگر نے کہا کہ ریاست کوکی خیل کے ساتھ ظلم بند کریں اور کوکی خیل قبیلہ کے جو جائز مطالبات ہے تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کرکے ان متاثرین کی نقصانات کا ازالہ اور سوات طرز پر پیکج دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر متاثرین کی واپسی نہیں کی جارہی ہے اور جہاں پر سیکورٹی مسائل ہے وہاں پر قدرتی ہمارے وسائل ہے اگر نہیں تو پھر راجگال کوکی خیل کی واپسی کیوں نہیں ہورہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے زیادہ 25 لاکھ متاثرین سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں نکل۔کانی کرکے بے گھر ہوئے اور تین مہینے کے بہت ہی کم وقت میں باعزت واپسی ں ھی کی گئی اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا لیکن موجودہ مسلط زدہ حکومتوں نے مذاکرات کرکے واپس صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پختون ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے لیے امن اور اپنے وسائل پر اختیار حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں باچا خان کے پیرو کاروں نے دئیے اور بارہ ہزار کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور یہ نذرانہ صرف پختون قام ترقی اور امن کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ان ظالمانو نے مجھ سے میرا اکلوتا بیٹا راشید شہید کو آٹھ گولیاں مارکر شہید کردیا اور اس کی شہادت کی وجہ صرف میں تھا کیوں کہ ہم نے امن کے لیے آواز بلند کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب تیراہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پھر سے خراب ہوگیا ہے روزانہ کے بنیاد پر دھماکے،ٹارگٹ کلنگ،جھڑپیں ہورہی ہے لیکن پختون علاقے کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اپنے علاقوں میں مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ راجگال کوکی خیل کے مسائل ہمارے مسائل و مشکلات ہے باچا خان کے پیروکار تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کے ساتھ ہے اگر ہمیں مزید اپنے گھروں سے منع کیا گیا تو ہم کوکی خیل متاثرین کے مشاورت سے خود واپسی کرکے پیدل تیراہ راجگال کوکی خیل جائے گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو یہ دھرنا سالوں تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے