کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوہاٹ میں سنگھیڑھ اور پولیس ہسپتالوں کی مکمل بحالی پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے تاکہ یہاں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔وہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں سنگیڑھ اور پولیس ہسپتالوں کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع اللہ جان ایم پی اے، داؤد خان آفریدی ایم پی اے، تحصیل چیئرمین گمبٹ ساجد اقبال، ڈی پی او کوہاٹ عمر خان، ڈی ایچ او کوہاٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت میموریل ہسپتال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سنگیڑھ اور پولیس ہسپتالوں کی مکمل بحالی پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور پولیس کو اس سلسلے میں قابلِ عمل لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں ہسپتالوں کی مکمل بحالی سے جہاں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہوں گی تو دوسری جانب کوہاٹ کے موجودہ ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو شعبہ صحت میں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتالوں کوطبی الات اورایمرجنسی ادویات کے فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے