کرک (مانند نیوز)ضلع کرک میں گیس نیٹ ورک کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرک کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈیڈاک کرک خورشید خٹک ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرک، ایس این جی پی ایل کے حکام سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور علاقہ کے مشران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نشپہ بلاک گیس کے مسائل بھی زیر غور آئے۔مشران نے اجلاس کے شرکاء کو گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے حوالے سے اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ خورشید خٹک ایم پی اے نے واضح کیا کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اورغفلت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے گیس کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں گیس کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کرک نے گیسیفیکیشن پر کام مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے باقی ماندہ کام بھی جلد ازجلد مکمل کرنے اور میٹرائزیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام الناس کو لیگل گیس مہیا کیا جاسکے۔اجلاس میں گیس کی دستیابی سے متعلق باضابطہ طور پر لائحہ عمل تیار کیا گیا جس پر علاقہ کے مشران نے آمادگی ظاہر کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے