پشاور(مانند نیوز) صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے قائد عمران خان کی کال پر 8 ستمبر سنگجانی اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی ٹائیگرز اس جلسہ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ فارم 47 کے تحت بننے والی وفاقی حکومت جان سکے کہ عوام اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں، تحصیل بابوزئی کے پی ٹی آئی کارکنان کے آج بروز اتوار صبح 11 بجے میلہ ڈاگ مینگورہ پہنچنے پر مینگورہ کا قافلہ روانہ ہوگا،اس سلسلے میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے ممبران اسمبلی ک قیادت میں وہ دوپہر 1بجے تک اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ چکدرہ انٹر چینج پہنچ جائیں جہاں سے ایک بڑے قافلے کی شکل میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانگی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے اسلام آباد جلسہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس اسلام آباد جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا جس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ، ایم این اے سلیم الرحمان، پی ٹی آئی مینگورہ سٹی صدر حیدر علی، خلیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اس ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدلیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کی جلد از جلد جیل سے رہائی کے منتظر ہیں انشاء اللہ ملاکنڈ ڈویژن سے تاریخی بڑا قافلہ جلسے میں شرکت کریگا۔