پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔سٹی ٹریفک پولیس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو عوامی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ رابطہ ایپ، ڈرائیونگ لائسنس، ای چالان، ویب سائٹ، ایچ آر ایم ایس، کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر (دیگر آئی ٹی خدمات) جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایس او آئی سی آر سی سرٹیفکیٹ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن، ٹریفک سارجنٹ ٹریننگ اور عوامی آگاہی مہم میں پہلے بھی جاری کیا گیا تھا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفکیٹ صوبے میں صرف سٹی ٹریفک پولیس کو جاری کیا گیا جو پشاور ٹریفک پولیس کے استعداد کار اور جدت سمیت شہریوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔ اس اعزاز سے سٹی ٹریفک پولیس کے پی پولیس کا پہلا انٹرنیشنلی سرٹیفائیڈ ادارہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی ہدایات پر بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر انداز میں شہریوں کو خدمات فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مبصر ادارے کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ کے بعد سٹی ٹریفک پولیس پہ بھاری زمہ داری عائد ہوئی یے کہ مزید احسن طریقے سے جاری خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔