اسلام آباد (مانند نیوز) جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عملدر آمد چاہتی ہے۔
لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ منصورہ آئیں گے اورحکومت کے ساتھ جماعت اسلامی کے معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے