اسلام آباد (مانند نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دن پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
لاہور میں مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا، بڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے، عالمی برادری کو پیغام دیناچاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کا ظلم و بربریت جاری ہے، حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔
ملکی صورتحال پر مولانا بولے کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن نہیں دے سکتے تو ٹیکس کس بات کا لیا جارہا ہے۔
کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے