اسلام آباد (مانند نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں تیزی کے ساتھ انصاف کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے