شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری ایمرجنسی سروسز سخت انتظامی اور شدید طبی بحران کا شکار۔ بداخلاق عملہ مریضوں کے لیے ناقابل برداشت بن گیا۔ایمرجنسی میں صرف ایک جونیئر ڈاکٹر اور ایک چائلڈ کیئر نرس کے علاوہ کوئی دستیاب نہیں۔ روزانہ 200 تک ایمرجنسی او پی ڈی کرنے والا شانگلہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کا سروس نہ ہونے کے برابر ہیں، اس ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اپنے ساتھ طبی ماہر لانا ضروری ہے کیونکہ یہاں اگر کسی کو بینڈیج بھی لگانا ہو تو انہیں دو گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا ہسپتال کے ایمرجنسی میں پین کلر، رنگر، ڈرپ سیٹ تک دستیاب نہیں اور وہ اپ کو حادثات کی صورت میں بازار سے خریدنا ہوگا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں موجود نرسز اور دیگر عملہ مریض اور لواحقین سے ایسے پیش آتے ہیں کہ یہ لوگ حکومت سے تنخواہ نہیں لے رہے اور اپ کواپنی جیب سے مفت میں علاج کروا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری ایمرجنسی کے بعد دیگر مریضوں کو علاج معالجے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شدید انتظامی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے یہاں ہر ایک ملازم اپنے مرضی کا مالک ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق جہاں مرضی ہو ڈیوٹیاں لگاتے ہیں۔ 210 بیڈ پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں 360 سے زائد ملازمین تعینات ہے جس میں 50 ڈاکٹر 52 نرسز 170 سے زائد کلاس فور 70 پیرامیڈیکل و دیگر شامل ہیں مگر بدقسمتی سے یہ ہسپتال اپنے مریضوں کو علاج معالجے میں مکمل طور پر ناکام ہے اس کی بنیادی وجہ ایڈمنسٹریشن کی کمزوری ہیں۔ہسپتال ذرائع بتاتے ہیں کہ ہسپتال میں موجود تمام عملہ کمزور ایڈمنسٹریشن کا فائدہ اٹھا رہی ہے اگر اس کے خلاف کوئی کاروائی کرنا چاہے تو ان کی خلاف کاروائی ہونے کے بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ہسپتال انتہائی کمزوری کی طرف جا رہا ہے اور یہاں سے ریفر کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا اپشن موجود نہیں۔ شانگلہ کے اٹھ لاکھ آبادی کے لیے بنایا گیا شانگلہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری اب مکمل طور پر غیر فعال ہے یہاں رات کو ڈلیوری کے مریض کو بغیر کسی چیک اپ اور او پی ڈی کے بغیر سوات بیچتے ہیں جو ایک بڑا المیہ ہیں کیونکہ دور و افتادہ علاقوں سے آنے والے غریب سادہ لو لوگ اس ہسپتال سے قاصد نظر ارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں موجود ائی سی یو بند ہو چکی ہے جس کے ڈاکٹر یہاں سے این او سی لے کر تبدیل ہو چکے ہیں صرف وہاں میں نرس بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹی کے ٹائم پورا کر کے نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ 170 کلاس فورزرکھنے کے باوجود ہسپتال کے آس پاس گندگی کے ڈھیر اس بات کی واضح عکاسی ہیں کہ یہاں کلاس فور بھی اپنی مرضی کے مالک ہیں ذرا انہیں بتایا جائے کہ ایک کلاس فور تین تین کلاس فورس کی ڈیوٹی کر کے ان سے ماہانہ پیسے لیتے ہیں اور تھرڈ پارٹی بھی اس میں ماہانہ لاکھوں روپے بٹھورتا ہیں جبکہ وہ کلاس فور اس ہسپتال کی طرف دیکھا بھی نہیں اس ہسپتال میں کلاس فورس نے بھی ڈاکٹروں کی طرح اپنا ایک روٹین بنائے ہیں جو پورے ہفتے میں صرف 36 گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کرتے ہیں جو ایک رات اور ایک دن گزار کر پورے ہفتے اپنے کاروباروں میں مصروف رہتے ہیں جو سروس رولز کے خلاف ہیں۔ ہسپتال میں صحت کارڈ کے حوالے سے بھی سخت بدعنوانیوں کے بعد مختلف بے قاعدگیاں چل رہی ہیں تاہم صحت کارڈ شافافیت اور انکوائریاں پر عوامی تحفظات ہونے کے باوجود کوئی خاطرخواہ اقدامات نظر نہیں ارہے،ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے گزشتہ دنوں کمشنر ملاکنڈ کو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے ایک تفصیلی خط بھی لکھا ہے اور ہسپتال میں سہولیات کی کمی پر عوامی تحفظات سے اگاہ کیا ہے مگر عوامی حلقوں کی جانب سے یہ بھی ایک فارمیلٹی کہا جا رہا ہیں۔ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپپوری کے ایک ذمہ دار کے مطابق تین کروڑ سے زائد تنخواہوں کی مد میں یہ ہسپتال ماہانہ وصول کرتی ہے جبکہ دیگر اخراجات ماہانہ 35 لاکھ روپے سے زائد ہیں یہ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر 700 سے 800 او پی ڈی کرتا ہے او سطً اس کا حساب نکالا جائے تو حکومت کو ایک مریض کی تشخیص کا یعنی علاج معالجے پرہزاروں کا خرچہ اتا ہے مگر اس کے باوجود یہاں کا عملہ انتظامی اپنے فرائض کی کہ بجائے ہفتے میں 36 گھنٹے یعنی ایک پورا رات اور ایک پورا دن نکال کر قریب ہی اپنے نجی کلینکس میں باقاعدگی سے بیٹھ کر مریضوں کو وہاں بھیجتے ہیں جبکہ مخصوص لیبارٹریز جن میں سے انکا اپنا بھاری کمیشن ہوتا ہے میں سے ٹیسٹ کروانا روایات چلی ا ٓرہی ہے۔یہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج،ٹیسٹ،ایکسرے نجی میڈیکل سنٹرز،ہسپتالوں میں بھاری رقم لے کر کرتے ہیں جبکہ رہائش سرکاری بنگلوں،ڈاکٹر ہاسٹلز میں ہوتی ہیں جس کے بلز اور دیگر خرچے حکومت دیتی ہیں۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک نامورڈاکٹر نے واضح طور پر بتایا کہ اگر شانگلہ میں کسی نے ڈاکٹری کی ڈگری کی ہے تو حکومت ان کو تنخواہ صرف اس لیے دے رہی ہے کہ یہ دور افتادہ علاقے سے ہیں اور یہ ایک وظیفہ ہیں تاہم اگر کسی نے علاج کرنا ہے تو وہ پرائیویٹ کسی ڈاکٹر سے جو سرکار میں بیٹھتا ہے سے باہر نجی ہسپتال یا سینٹر میں کروا سکتا ہے۔