شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ، شانگلہ کے بشام، الپوری،پورن، چکیسر، کانا اور دیگر علاقوں سے پی ٹی آئی ٹائیگرزکی بڑے قافلے اسلام آباد کی طرف روا دوا رہے، سب سے بڑا قافلہ تحصیل چیئرمین بشام حاجی سیدید الرحمن کی قیادت میں بشام سے روانہ ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور ٹائیگرز نے برپور جوش و خروش سے شرکت کی۔پورن سے رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں ریلی کی شکل میں ٹائیگرز اسلام اباد کی طرف روانہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی چکیسر اور دیگر علاقوں سے بھی مقامی رہنماؤں کی قیادت میں ریلیز اسلام آباد کی طرف نکلے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے سرگرم رہنما اور ٹائیگرز کی جانب سے اسلام آباد جلسہ میں شرکت میں جو ش و خروش نظر ایا۔ نظریاتی کارکنان کی جانب سے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا اور قیدی نمبر 804 اور عمران خان کی تصویر والی شرٹ نمایا رہیں۔ شانگلہ میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان نے پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مگر مقامی رہنماؤں کی جانب سے نظریاتی کارکنان کی کوئی حوصلہ افزائی نہ ہونا اس سیاسی جماعت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ اتوار کے روز اسلام اباد کی طرف جلسے کے لیے جانے والے پی ٹی ائی کے نظریاتی کارکنان نے اپنے مقامی رہنماؤں سے شدید شکو ے کئے اور صوبے میں حکومت ہونے کے باوجود شانگلہ میں ہونے والی دھاندلی میں ملوث آفسران کی اپنی جگہوں تعیناتیاں،الیکشن کے دوسرے روز الپوری سانحہ کی انکوائری نہ ہونا پر اپنے جذبات پر قابو نہ لاتے ہوئے ابدیدہ ہوگئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ نے یوں بتایا کہ پی ٹی آئی کی سخت وقت میں اس پر دباؤ کے باوجود نہ تو وہ ہوٹوٹے،نہ جھکے ور نہ کبھی جھکیں گے۔الپوری میں پولیس سے ڈنڈے کھائے،انسو گیس فائر کئے گئے،زخمی ہوئے،بے عزتیاں ہوئے مگر اپنے قائد عمران خان اور ان کے وژن کے ساتھ رہیں۔شانگلہ میں ان لوگوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی الپوری میں دو کارکنان کا قتل ہوا۔ دھاندلی بھی پی ٹی ائی کے لوگوں کے ساتھ ہوئی اور ان کے دو معصوم نہتے کارکنان کو شہید کیا گیا۔ دھاندلی میں ملوث افسران فارم45 چرانے والے ملوث افسران حال اپنے جگہوں پر تعینات ہیں اور اگر ان میں کسی کا تبادلہ بھی ہواہیں مگر ان کو ان پوسٹوں پر اچھی جگہ لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شانگلہ میں پی ٹی ائی کی کارکنان انتہائی نالہ نظر آرہے ہیں۔