کرم (مانند نیوز )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کرم میں بھی آج 9 ستمبر سے پولیو مہم شروع کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو مہم کے مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اورپولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ضروری ہدایات دیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرم نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او کرم، این سٹاپ آفیسر کرم اور متعلقہ محکمہ صحت اہلکاران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے مذید اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے