سخاکوٹ(مانند نیوز ) درگئی اور سخاکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔منشیات برامد ملزمان گرفتاری۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمان اور اسسٹنٹ درگئی محمدعلی کے جاری ڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن کے سلسلے میں انٹی نارکوٹیکس ٹیم کے نشاندہی پر تھانہ سخاکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے پلوٹل سخاکوٹ میں چھاپہ مار کر بدزمانہ منشیات فروش گلزار ولد امیرنواب کا کارندہ سیدنبی ولد گل زمین ساکن پلوٹل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 927گرام چرس اور 413گرام آئس برامد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایک اور کاروائی میں تھانہ درگئی ملزم محمدعباس ولد محمداسحاق سکنہ کورکمان بانڈہ کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے 250گرام چرس اور اخترمنیر ولد جہان بہادر سکنہ درگئی کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے 300گرام چرس برامد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے