وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل توئی خلہ اس دور جدید میں ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے، علاقے میں بنیادی تعلیمی ادارے سکول موجود نہیں ہے اس وقت ہزاروں گھرانوں پر مشتمل بچوں کیلئے پرائمری مردانہ اور پرائمری زنانہ سکول سے محروم ہیں اس دور جدید میں بھی توئی خلہ کے ہزاروں بچے بنیادی تعلیم جیسا عظیم نعمت سے محروم ہیں، ملک عبدالعنی دوتانی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل توئی خلہ میں تعلیم کا فقدان کئی صدیوں چلا آرہا ہے جسمیں ہمارے کئی نسلیں ضائع ہوگئیں۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے بلکہ وہ معاشرے میں برائیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ قوم دوتانی کی مشران نے ملک پتک کمیونٹی سکول کی منظوری کو آنے والے نسلوں کی ترقی اور شعور کیلئے لازمی قرار دیا ہے، 2010 میں اس سکول کی منظوری سے علاقے کی لوگوں میں خوشی کا لہر پہل چکا تھا۔ اس شرط کی بنیاد پر جوکہ علاقے میں حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ علاقے ترقی اور خوشحالی تعلیم عام کرنے کیلئے متعلقہ علاقے کے بچوں کیلئے بہت جلد سکول کی منظوری اور بلڈنگ پر کام شروع کرینگے، لیکن بد قسمتی سے انکی منظوری صرف کاغذات تک محدود رہی۔ اس پہ عملی کام نہیں ہوا۔ اور آج تک لوگ اس سکول سے امیدیں وابستہ ہوئے ہیں۔ لہٰذا علاقائی مشران نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور اور وزیر تعلیم سے درخواست کی کہ اس سکول کی منظوری دی جائے۔