کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے پیرکے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر مریضوں سے بھی ملے، ان کی عیادت کی اورفراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹریز، آپریشن تھیٹر اور مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے الشفاء ہسپتال کو کوہاٹ کے عوام کیلئے بہترین عطیہ قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے