کرک (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت پیرکو ٹائپ ڈی ہسپتال لتمبر کا اچانک دورہ کیا جہاں ہسپتال ہذا کے انچارج نے ڈپٹی کمشنر کرک کو تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے علاوہ درپیش مسائل اور دیگر امور کے حوالے سے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جلد ازجلد ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے انچارج ہسپتال کے ہمراہ او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، لیبارٹری، ایکسرے و دیگر پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور انچارج کو ہسپتال کی صفائی، سروسز کی مذید بہتری اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکے۔ مذید برآں ڈپٹی کمشنر شکیل احمد جان نے پولیو مہم کی نگرانی کیلئے مہم کے پہلے روز ازخود علی الصبح تحصیل کرک کے مختلف یونین کونسلز کرک جنوبی، رحمت آباد اور لتمبر کے دورے کئے۔ اِس دوران انہوں نے ڈیوٹی پر مامور فیکسڈ، ٹرانزٹ اور موبائل ٹیموں سے ملاقات کی اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔