وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں بدامنی کی لہر نے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو نہائت پریشان کر رکھا ہے، اس طرح مدرسہ بحر العلوم کاریزکوٹ گنگی خیل کے مہتمم مولانا زینت اللہ وزیر کو ملنے والی دھمکیوں نے ان کے خاندان کو پریشان کردیا ہے، مولانا زینت اللہ وزیر کے گھر والوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا زینت اللہ وزیر چلغوزے کی ذاتی فصل کے حصول کے سلسلے میں پہاڑ گیا تھا کہ اسی اثناء ان کے گھر والوں اور بچوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے، اس سے قبل مولانا زینت اللہ وزیر کو بھی کئی بار دھمکیاں ملی ہیں، خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، لیکن پھر بھی ہمیں تنگ کیا جارہا ہیں، بچوں نے کئی بار دن کو اور رات کو کالے شیشے والی گاڑی گھر کے قریب دیکھی ہے، خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زینت اللہ وزیر کے حوالے سے بچوں سے معلومات کی ہیں،معلومات نہ دینے پر بچوں پر تشدد بھی کیا ہے، مولانا زینت اللہ ایک مدرسے کا مہتمم ہے، جبکہ جمعہ کا خطبہ بھی دیتا ہے، امن وامان کے حوالے سے بات کرتا ہے، معاشرے کو سدھارنے کی باتیں کرتا ہے، مولانا زینت اللہ علاقائی مذہبی شخصیات مولانا اعصام الدین اور شاکراللہ کے رشتہ دار بھی ہیں۔ کاریزکوٹ گنگی خیل کے باسیوں نے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں، اور ایسے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے، بدامنی کے ایسے حالات پیدا کرنے والوں کے خلاف عملی کاروائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے