پبی (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا کی سربراہی میں ممبر سازی،ممبر شپ مہم کے سلسلے پبی اسٹیشن بازار میں کیمپ کا انعقادکیا پبی سٹیشن بازار میں جماعت اسلامی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر گاؤں گاؤں گھر گھر ممبر سازی ممبرشپ مہم کا دوسرے دن ممبر شپ کیمپ میں نائب امیر ضلع مولانا گوہر الرحمان گوہر سابق امیدوار جماعت اسلا می پی کے89 مو لا نا سمیع الر حمن، پی کے 87 کے امیرمسعود خان، مقامی امیر شاد ولی خان الخدمت فاؤنڈیشن پی کے 87 صدر حافظ عید محمد اور الخدمت فاؤنڈیشن پی کے 89 صدر صبغت اللہ نے کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر غلام نبی سینا امیر جماعت اسلامی پی کے 89 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبر سازی حق دوعوام کوبچاؤ پاکستان کو بد لو ظلم کے اس نظام کو جماعت اسلامی کے اعلان کردہ تحریک کا حصہ اور تسلسل ہے ممبر سازی کے ذریعے جماعت اسلامی کے ظالمانہ نظام کے خلاف طاقتور توانا تاریخی مضبوط آواز میں آواز شامل کرکے مزید تقویت دینا ہے یہ ممبر سازی ظالمانہ نظام کے خلاف ریفرنڈم ہے یہ ممبر سازی جماعت اسلامی کے ساتھ 14 روزہ دھرنے کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے معاہدے اور وعدوں کی پاسداری کیلئے تعاقب ہے یہ ممبر سازی بد امنی بے روز گاری مہنگائی لوڈ شیڈنگ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ھرقسم کے ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے خلاف تحریک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے صف بندی ہے انہوں نے عوام سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے