دیربالا(مانند نیوز)۔سلطان خیل وپائندہ خیل لویہ جرگہ کے مشران نے ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر خان کے ساتھ ملاقات کرکے سلطان خیل و پائندہ خیل کے قومی مسائل حل کرنے کے حوالے سے طویل میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نوید اکبر خان نے لویہ جرگہ کے مشران کو تحصیل واڑی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ دیربالا میں امن وامان برقرار رکھنے میں سلطان خیل وپائندہ خیل کے مشران کا کلیدی کردار ہے اور انشاء اللہ اس قومی مشران کے ساتھ انتظامی افسران بیٹھ کر دیربالا کی ترقی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔۔