دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت ضلع دیر لوئر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ دوسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ارشاد روغانی، ڈاکٹر نور حمید،اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان ریفیوجیز ہمایون خان، زکریا خاں (فوکل پرسن پولیو) نمایندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (میل/فیمل) نے شرکت کی۔ این۔سٹاپ آفیسر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے دن کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کی دوسرے دن کی فیلڈ سرگرمیوں، یونین کونسل کوریج اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل تک مطلوبہ ٹارگٹ کور کریں۔ پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل درآمد یقنی بنائیں۔ پولیو مہم کے دوران فنگر / ڈور مارکنگ اور ایریاز کی تقسیم کی مانیٹرنگ کریں۔ گھر گھر تک پولیو کے قطرے پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مس چلڈرن، ریفوزل بروقت کور کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی کور یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے