پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر لائیوسٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤنگا، پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ادارے کردار ادا کرینگے، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، ٹائم سکیل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کرونگا، کلاس فور ملازمین محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہمیشہ سرکاری ملازمین کے گھمبیر مسائل پر توجہ دیا ہے اور کلاس فور اور دیگر ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل درجہ چہار ملازمین ایسوسی ایشن محکمہ صحت ضلع سوات کابینہ کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر اکبر خان مہمند، آل کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کے علی رحمن، ڈاکٹر خالد محمود خالد،ڈویژنل صدر سید خطاب، صوبائی نائب صدر اکرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پرصوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے آل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت ضلع سوات کے کابینہ عہدیداروں اور چیئرمین درجہ چہارم ضلع سوات خورشید شان سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں آل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت ضلع سوات کے صدر سرزمین خان نے مسائل پر مبنی سپاس نامہ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے توجہ دی جائیگی،ایچ پی اے، ٹائم سکیل، چارکول، چوکیداروں کواوور ٹائم کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹریٹ کی سطح پر اقدامات کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے