بٹ خیلہ(مانند نیوز)صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ صحافیوں اور صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں موجودہ حالات میں صحافی پوری زمہ داری اور خلوص نیت سے اپنے مثبت کردار ادا کریں ملاکنڈ کے عوام نے ھمیشہ عزت دی کامیاب 40سالاہ تعلیمی سفر پر ڈائریکٹر امجدعلی شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و نشریات ارشد خان نے آکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ملاکنڈ پریس کلب کے جائیٹ سیکرٹری اور سینر صحافی محمد رسول رسا سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا صوبائی سیکرٹری کو صحافیوں کے درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا ارشد خان نے کہا کہ مجھے مقامی صحافیوں کے درپیش مسائل اور ان کے مشکلات کا علم ہے اور ھم کوشش کررہے ہیں کہ پریس کلبوں کو جلد از جلد اپنے گرانٹس ملیں انھوں نے کہا کہ علاقئ مسائل کے حل اور عوام کے ترقی خوشحالی اتحاد اتفاق ملی جزبہ اور بھائ چارے میں ایک مثبت صحافت اھم کردار ادا کرسکتے ہیِں انھوں نے کہا ملاکنڈ کے عوام نے 15سال قبل بھی بحثیت ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جو عزت دی وہ آج بھی برقرار رکھا امجدعلی شاہ میرا بڑا بھائی ھیں آج ان کے ادارے آکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے تعلیمی سفر کے چالیس سال مکمل ہونے اور بی ایس کلاسوں کا آغاز کیا جس پر سب عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں