پبی (مانند نیوز) محکمہ تعمیرات واموصلات کے ملازمین سراپا احتجاجIT ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کو دیوالیہ بنادیا۔IT ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعمیرات واموصلات نے جو پالیسیاں بنائی وہ مکمل فلاپ ھوچکی ھے۔جس کا خمیازہ محکمہ کے ملازمین بھگت رھے ھیں۔ھم آء ٹی کے مزید ملازم دشمن پالیسیاں نہیں مانتے۔IT ڈیپارٹمنٹ تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے چکر میں ہیں۔اورایس۔ڈی۔اے۔ایس۔ڈی۔ سی۔اکاونٹس کلرک اور ڈویژنل اکاؤ ٹنٹ کو پروپوزل سے باھر نکال دیا ہے۔جس کی بھر پور مزاحمت کیا جائے گا۔کوئی مائی کا لعل محکمہ تعمیرات واموصلات کے کلریکل سٹاف کو ان کے پوسٹوں سے ہٹا نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جب سے محکمہ تعمیرات واموصلات میں IT ڈیپارٹمنٹ بنا ھے۔جن کاکام ڈیٹا اکھٹا کرنا تھا۔انہوں نے اپنا کام چھوڑ کر پہلے ڈیپارٹمنٹ سے انلسمنٹ کی رینول لی۔بعد میں ای۔بڈنگ کے نام پر ٹینڈر ان لائن کردی۔جن کا جو حشر ھوا۔اور ڈیپارٹمنٹ کی کتنی بدنامی ہوئی۔اب کنٹریکٹرز کی وینڈر نمبرز کھولنے سے جتنے مسائل پیدا ھوگئے۔روزانہ ایس۔ڈی۔اے اکاؤنٹ آفس میں کنٹریکٹرز کی ایک چک پاس کرنے میں پورا ایک دن لگتا ہے۔ انہوں نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اسرار خان اور چیف انجینئر سنٹر جمشید علی خٹک سے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ اب وہ ڈیجٹلائزیشن کے نام پر کلرکوں کو بے روزگار کرنے اور ملازم دشمن پالیسی بنارہی ہے۔جس میں تمام اختیارات IT ڈیپارٹمنٹ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔بند ائرکنڈیشن کمروں میں ملازم دشمن پالیسیاں بنانے والوں کا محاسبہ کرینگے۔اور احتجاجی تحریک IT ڈیپارٹمنٹ کے خلاف اس وقت تک جاری رھے گی۔جب تک ملازمین کو آن بورڈ لے کر ان کو مطمئن نہ کریں۔اور پروپوزل میں ان کی ایڈجسٹمنٹ تحریری طور پر نہ ھو۔ورنہ ڈائریکٹرIT کے دفتر کا گھیراؤ کرینگے۔