ملاکنڈ (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ محب اللہ یوسفزئی نے ضلع ملاکنڈ کے عوام کے نام پیغام میں کہاہے کہ نہر،چشموں اور صاف پانی کے ندیوں میں پمپرز،گھٹر کا پانی چھوڑنے اور دوسرے ہر قسم کی گندگی ڈالنے سے منع و باز رہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے آفیسران کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ مذکورہ چشموں، نہر اور ندیوں اور ایریگیشن چینلز کا اچانک وزٹ کریں۔ اور اس سلسلے میں عوام کے آگاہی کیلئے باقاعدہ ایک طریقہ کاروضع کیا جائے۔ کیونکہ گندگی ڈالنے سے مذکورہ نہروں، ایریگیشن چینلز اور ندیوں کا پانی استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان نہروں،ندیوں اور چشموں میں گندگی ڈالنے سے گریز کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ اوردرگئی، تحصیل میونسپل آفیسران تھانہ بائیزئی،بٹ خیلہ اور درگئی،اورایگزیکٹیو انجینئر ایری گیشن ڈویژن ملاکنڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے شکایات کی روشنی میں اس کے روک تھام کیلئے اقدام کریں اور ان نہروں اور چینلز کے وزٹ کریں۔