پبی (مانند نیوز)نوشہرہ میں شہید ختم نبوت عاشق رسول ذوالفقار علی بھٹو کانفرنس کا روح پرور اجتماع ہوا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو کافر قرار دے کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمانوں کے محفوظ کر تاریخ میں ایک دلیرانہ مقام حاصل کیا۔پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ عاشق رسول شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عظمت، شجاعت، بہادری اور دلیرانہ فیصلے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کا کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام رسالپور کے بازار میں شہید ختم نبوت ذوالفقار علی بھٹو کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر محمد سلیم خان کھوکھر نے کی۔ عاشق رسول شہید ختم نبوت ذوالفقار علی بھٹو کانفرنس تلاوت کلام پاک پروفیسر ذیشان خان نے کی۔ نعت شریف میاں سہیل شاہ سرحد نے پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حیدر نواز خان خٹک ایڈوکیٹ نے ادا کیے۔ کانفرنس سے پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر محمد سلیم خان کھوکھر، ضلعی سینئر نائب صدر سعید اللہ خان ضلعی نائب صدر ممتاز مذہبی سکالر مولانا عثمان علی شاہ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق خان خٹک، سابق انفارمیشن سیکرٹری نور البشر ساول،پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس،پی پی پی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان سابق ناظم خویشگی، تحصیل جہانگیرہ کے صدر نعیم جان، پی پی پی کے سینیئر قانون دان سید عابد علی شاہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج پر پی پی پی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف شباب، شاہد خان، محمد فہیم، نور محمد خان محمد رفیق خان اور دیگر ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر کے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے اپنی وفا دنیا میں ثابت کر دینے اور قرارداد پر دستخط کر کے کہا کہ آج میں اپنے موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہوں۔ جس کی مجھے ذرا بھر بھی پرواہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی میں قرارداد جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا شاہ احمد نورانی نے پیش کی۔ جس پر قومی اسمبلی کے قدآور شخصیات اور ممبران قومی اسمبلی نے دستخط کر کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قادیانیوں کو کافر کر کے پاکستان کے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پاکستان کے پارلیمنٹ نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر کے دنیا میں مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان ایک واضح لکیر کھینچ دیا۔جو دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے