پشاعر(مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نبی آخرالزمان، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی آمد سعیدکے دن صوبے کے عوام سمیت پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے، پیغمبراسلام ﷺکا آفاقی پیغام ساری کائنات کیلئے رحمت ہے۔ اگر ہم نبی آخرالزماں ﷺ کے پیغام پر عمل کریں تو یہ دنیا جنت کا نمونہ بن جائے گی۔افسوس کہ ہم آپ ﷺ کے حقیقی پیغام سے دور ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں انارکی اور انتشار بڑھ رہا ہے۔ آج کے دن اور نبی کریم کی ذات سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہمآپ ﷺکے سلامتی کے پیغام کو نہ صرف عام کریں بلکہ اس پر عمل بھی کریں اور اپنے وطن کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید میلادالنبی ﷺ12 ربیع الاول1446 ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاہے۔ گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ آج کا دن تمام بنی نوع انسان کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن،محبت، ایثار، قربانی،اتحاد ویگانگت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ الحمدللہ ہم بہت خوش قسمت قوم ہیں کہ جن کا پیغمبر، رہنما اور عشق آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ہیں، ہمارا عشق اور ہماری زندگیاں اس مقدس ذات کے ساتھ ہیں کہ جن کی ساری زندگی امانت، دیانت، سادگی، عفو و درگزر، بردباری،سخاوت، شجاعت، باہمی معاملات میں عمدگی، فلاح انسانیت، سچائی اور منصف مزاجی سمیت لاکھوں، کروڑوں عمدہ صفات جیسی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بدولت اخلاقیات، معاشیات، گھریلو و اجتماعی زندگیوں اور روزمرہ کے معاملات میں مکمل رہنمائی کی گئی ہے۔ عصر حاضر ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو اپنے کردار، گفتار اور عملی نمونہ سے دنیا پر ثابت کریں تاکہ اقوام عالم کو پتہ چل جائے کہ ہم ایک عظیم پیغمبر کے پیروکارہیں۔انہوں نے کہاکہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں محسن انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونیکی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے ملک کوامن وسلامتی اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے