اپر چترال (مانند نیوز)ضلع اپر چترال کے ہائی سکول بونی میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔وہ اسم اعلی وہ ذات عالی وقار جس کی أمد سے دنیا? جہالت نور علم وہدایت سے منور ہوا۔ہزاروں درودو سلام تاجدار مدینہ کی ذات اقدس پر جس کے طفیل دنیاکی تخلیق ممکن ہوئی۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح میلادالنبی کی تقریب پورے اپر چترال کے چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ضلع کابڑا پروگرام محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی GHS بونی میں منعقدکیاگیا۔مہمان خصوصی ADC اپر چترال معظم خان بنگش اور صدر محفل DEO میل اپر چترال مفتاح الدین جبکہ وی سی چیرمین بونی ۱ اور بونی 2 مظہر الدین مظہر اور انورولی خان انور گیسٹ اف انر کے طور پر شریک تھے۔ازیں علاوہ ADO سپورٹس ذوالفقارعلی یفتالی،ایس ایچ او سراج، ADO اعجاز، لاین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔طلباؤ طالبات نے نبی محترم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کی۔مقررین، صدر محفل اور مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نبی پاک کی سیرت کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ روح پرور تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔پروگرام کو حسن دینے اور اس میں لذت پیدا کرنے کے لیے حسب سابق استاذ حیدر علی ڈائس پر موجود تھے جو ہمیشہ کی طرح اس بابرکت مخفل کی نظامت بھی احسن طریقے سے نبھائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے