باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان، اے ڈی سی علی رضا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ، اساتذہ، سرکاری سکولوں کے طلباء، علمائے کرام اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ سکول کے بچوں نے ربیع الاول سے متعلق نعتیں، قرات اور تقاریر پیش کیں جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی سی باجوڑ اور ڈی ڈی اے سی کے چیئرمین ایم پی اے ڈاکٹر حمیدالرحمان نے اپنے خطابات میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ آخر میں سٹیج پر تقاریر، نعت اور قرات پیش کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ عمائدین اور شرکاء نے تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس باجوڑ کی کاوشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے