دیر پائین (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینس کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد بنانے کئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کا عمل ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامی و تیکنیکی وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیر پائین میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر بروز اتوار 2024 بوقت 10 بجے بمقام میڈیکس کالج آف ہیلتھ منجمنٹ سائینسز اینڈ انسٹیٹوٹ آف نرسنگ چکدرہ میں منعقد ہوگا۔ امتحانی حال میں جانے سے پہلے طلبہ و طالبات کے لئے جاری کردہ ہدایات پرسختی سے عمل کریں اور صبح 07 بج کر 30 منٹ پر امتحانی حال پہنچیں۔ کوشش کریں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ امتحانی حال کے نزدیک پارکینگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحان کے دوران موبائل سگنل کام نہیں کریں گے۔ لہذا موبائل یا کسی قسم کی الیکٹرانکس اشیا ء لانے سے گریز کریں۔ امتحانی حال میں کاغذ، پین، کلپ بورڈ نہ لائیں۔ امتحانی عملہ متعلقہ سامان فراہم کریں گے۔ امتحانی ہال میں خالی ہاتھ خالی جیب آئیں۔ اپنے ساتھ ایڈمٹ کارڈ، رول نمبر سلپ، اپنا ایک تصویر(نیا) ایڈمٹ کارڈ پر ضرور چسپاں کریں۔ اپنا اصلی شناختی کارڈ یا اورسیز سمارٹ کارڈ یا فارم بی لازمی لائیں اس کے بغیر امتحانی حال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ کے دوران پانی کا بوتل، جوس، بسکٹ، رومال (نیپکین) طلبہ و طالبات کو فراہم کی جائیگی۔ امتحانی حال کے اندر اے۔ ٹی۔ ایم کارڈ، بیگ، پرس، پاوچ، جیولری(بالیاں، نیکلس، انگھوٹھا، پازیب، کڑے، چوڑیاں وغیرہ) لانے کی سختی سے ممانعت ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے