کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع اللہ جان ایم پی اے نے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں سُنی سپریم کونسل کوہاٹ کے زیر اہتمام کوتوالی مسجد میں منعقدہ عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شفیع جان ایم پی اے نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ہمارے پیارے نبی سیدنا حضرت محمد ﷺ کی بعثت مبارک بدولت دنیا سے جہالت کے اندھیرے مٹ گئے. 12 رییع الاول کا دن نہ صرف ہمارے لئے خوشی کا دن ہے بلکہ ہمارے ایمان کی گہرائیوں کو سمجھنے کا بھی موقع ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی بنیادی تعلیمات ہمیں سیدھی راہ دکھاتی ہیں۔ آپ ﷺ نے اپنی زندگی سے ہمیں عملی طور پر امن، اخوت، محبت، انصاف اور لوگوں کی خدمت کا درس دیا ہے۔ آخر میں پاکستان، فلسطین تمام اُمت مُسلمہ اور عمران خان کی رہائی کیلئے دُعا کی۔