پشاور(مانندنیوز )ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ریجن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی مردان ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ کہ امن ترقی اور خوشحالی کیلئے روز اول سے آواز اٹھانے والے کسمپرسی کا شکار کیوں ہے۔ ایسوسی ایشن کا مقصد براڈکاسٹر کو انکے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات اپنی مدد آپ اٹھائے گے۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ نئے آنے والے براڈکاسٹر کی ٹریننگ ترجیحات میں شامل کریں تاکہ ٹرینڈ ریڈیو جرنلسٹ سامنے آئے۔ اس موقع پر ہنگامی بنیادوں پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جسمیں براڈکاسٹر اور انکے اہل و عیال کی صحت اور چیک اپ کے علاوہ عام معاشرے کیلئے میڈیکل کیمپس کے لئے ڈاکٹر ارم ندا کو ٹاسک دیا گیا۔ جبکہ ایف ایم ریڈیوز اور براڈکاسٹرز کے مابین سپورٹس گالا کیلئے ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری اور ریڈیو وطن تحت بھائی کے سٹیشن منیجر پامیر جان اور کرنٹ افیئرز کے انچارج اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد شاہد خان اور ریڈیو پیغام کے نوجوان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے امور نوجوانان کے سیکرٹری محمد حسیب یوسفزئی کو سپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا ٹاسک دیا گیا۔ جبکہ تعلیم کی فروغ اور معاشرے کے کار آمد خواتین کو رول ماڈل پیش کرنے اور عوام کے سامنے لانے کیلئے ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عروج خان کو ذمہ داری سونپی گئی۔ جبکہ ہنگامی بنیادوں پر ایسوسی ایشن کی طرف سے آڈیو سٹوڈیو بنانے کیلئے سینئر براڈکاسٹرز ارشد علی خان مجاہد پرویز اور پامیر جان کی خدمات لی جائے گی۔ جبکہ اے آئی ایونٹس کیلئے ساجد اکبر یوسفزئی اور ظہیر جان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا کہ صدر ڈاکٹر علی خان پر براڈکاسٹرز کی اعتماد کا دل سے احترام کرتے ہے اور انشائاللہ یہ سال براڈکاسٹرز کی فلاح کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرینگے۔