بٹگرام (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر نگرانی گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں محفل مشاعرہ کا سرکاری سطح پر انعقاد کیا گیا۔ اس ادبی تقریب میں ضلعی سطح کے مختلف مکاتب فکر کے شعراء اور بٹگرام کے نوجوانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس مشاعرے میں شعراء نے اپنے دلکش اور فکر انگیز کلام کے ذریعے قومی اور مادری زبان کی اہمیت اور بقاء کا پیغام دیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ مشاعرہ کا مقصد نہ صرف ادبی روایات کو فروغ دینا تھا بلکہ نوجوان نسل کو اپنی زبان و ثقافت سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بھی فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام، جناب آصف علی خان تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) بٹگرام اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی، جو اس ادبی ماحول کا حصہ بنے اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے شعراء کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان میں شیلڈز تقسیم کیں اور مشاعرے کے انعقاد کو ادبی میدان میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے